jalaluddinqasmi.in

Hafiz Jalaluddin Qasmi's Duroos and Books

تازہ ترین

شیخ جلال الدین قاسمی کی کتابیں خریدنے کے لیے واٹسپ کریں: 8483009947

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 13 مارچ، 2026

ہاروت و ماروت کے بارے میں حافظ جلال الدین قاسمی کا موقف

كَانَا عِلْجَيْنِ مِنْ عُلُوْجِ بَابِلَ ، وَلَمْ يَكُوْنَا مَلَكَيْنِ۔(تفسیر سمعانی: ۱۱۶/۱)

حسن بصریؒ نے فرمایا: "وہ دونوں بابل کے کافروں میں سے دو کافر تھے اور وہ فرشتے نہیں تھے۔"

الْعِلْجُ بِوَزْنِ الْعِجْلِ ، وَالْجَمْعُ : عُلُوْجٌ ، رَجُلٌ ضَخْمٌ قَوِیٌّ مِنْ كُفَّارِ الْعَجَمِ . (علج، عجل کے وزن پر ہے۔ اس کی جمع علوج آتی ہے۔ اس سے مراد عجمی کفار میں سے ایک بھاری بھرکم، طاقتور آدمی ہے۔)

﴿وَمَا يُعَلِّمٰنِ ... فَلَا تَكْفُرْ﴾ تو ان میں سے کچھ ایسے تھے جو سیکھتے تھے اور کچھ ایسے تھے جو نہیں سیکھتے تھے۔

﴿فِتْنَةٌ﴾ اَلْاِمْتِحَانُ وَالْاِبْتِلَاءُ . (فتنہ سے مراد امتحان و آزمائش ہے۔)

اَیْ فَتَنْتُ الذَّھَبَ فِی النَّارِ اِذَا اخْتَبَرْتَہٗ لِيُعْلَمَ اَخَالِصٌ ھُوَ اَمْ مَشُوْبٌ . (یعنی تم سونے کو آگ میں ڈال کر پرکھتے ہو تاکہ معلوم ہو کہ وہ کھرا ہے یا کھوٹا۔)

​اس میں ان کی آزمائش اور ان کا امتحان تھا کہ وہ اپنے دین کو کتنی مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں۔

﴿فَلَا تَكْفُرْ﴾ معلوم ہوا کہ جادو کفر ہے۔

﴿وَمَا يُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ﴾ میں 'مِن' زائدہ ہے اور نفی کی تاکید کے لیے ہے۔ یعنی يُعَلِّمَانِ اَیْ اَحَدٍ مِنَ النَّاسِ . (وہ کسی بھی انسان کو نہیں سکھاتے تھے۔) یہاں تک کہ اس سے کہتے کہ ہم آزمائش ہیں، لہٰذا کفر نہ کرو۔

سوال: فرشتے کیسے جادو سکھا سکتے ہیں، جبکہ جادو سیکھنا سکھانا حرام ہے؟

جواب: اس سوال پر سوال ہے کہ مَنْ يُحَلِّلُ وَيُحَرِّمُ ؟ (حلال اور حرام کون کرتا ہے؟)

اللہ ہی کسی چیز کو حلال کرتا ہے اور کسی چیز کو حرام کرتا ہے۔ پس اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ جادو سکھائیں تو ان کا یہ جادو سکھانا اللہ کے اذن سے ہے، لہٰذا یہ کفر یا معصیت نہ ہوگا۔ جیسے غیر اللہ کو سجدہ کرنا شرک ہے، اس کے باوجود جب شیطان نے سجدہ کرنے سے انکار کیا تو شیطان کافر ہو گیا کیونکہ سجدے کا حکم اللہ نے دیا تھا۔

​اولاد کو ذبح کرنا حرام ہے، مگر اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا کہ اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کر دیں تو ابراہیم علیہ السلام تیار ہو گئے۔ اسی طرح جادو سکھانا حرام ہے، لیکن جب اللہ کا حکم ہوا تو جائز ہو گیا۔ 


ماخوذ از - نکاتِ قرآنیہ جلد ۱، صفحہ نمبر 89 تا 90 (ازجلال الدین القاسمی)

نکات قرآنیہ(دو جلدیں) خریدنے کے لیے واٹسپ کریں 

8483009947

تفسیر کے چنیدہ صفحات اس لنک پر دیکھیں 

Nikat E Qurania

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیبز